سرینگر،26اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سرینگر سے ایئر انڈیا کی پرواز ایک تکنیکی خرابی کے بعد ہوائی اڈے پر واپس آگئی۔سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ بھی جہاز میں تھے۔ہوائی اڈے کے حکام نے بتایا کہ ہوائی جہاز روانہ ہی ہوئی تھی کہ اس میں ایک تکنیکی مسئلہ آگیااور اسے واپس لونا پڑا۔عبداللہ نے ٹویٹ کیا کہ آج رات میرے سفر کے لئے نہیں ہے،سرینگر چھوڑنے کے بعد، اب ایئر انڈیا کی میری پرواز پلوامہ سے واپس آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں اس ایئر لائن سے کبھی بھی سفرنہیں کریں گے۔عمر عبداللہ نے کہا کہ مجھے 28سالہ پرانے جہاز میں سوارہوناپڑا،میں ایئر انڈیا کو اس سیکٹر پر کبھی نہیں استعمال کروں گا،کئی تکنیکی مسائل ہیں۔