اٹانگر، 3جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پالن کے ممبر اسمبلی تکام پارو کو اتفاق رائے سے پیپلز پارٹی آف اروناچل پردیش(پی پی اے)پارٹی اراکین کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔پارٹی نے آج ایک بیان میں یہ معلومات دی۔پریس ریلیز کے مطابق کل یہاں ایک ہوٹل میں پارٹی کے تمام 10ممبران اسمبلی کی میٹنگ ہوئی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ریلیز کے مطابق مارکو تادو کو پارٹی کاچیف وہپ بنایا گیا ہے وہیں نکھ کامن کو ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔اجلاس میں موجود اراکین اسمبلی نے پارٹی کے 33ممبران اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہونے کی موزونیت کے سلسلے میں قانونی رائے لینے کا مشورہ دیا اور پارو کی قیادت میں متحد رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔