گنگولی 20؍جولائی (ایس او نیوز) توحید گرلز پی یو کالج اور توحید ویمنس کالج آف کامرس کی اسٹوڈنٹس کاونسل کے لئے انتخابات منعقد ہوئے اور 18جولائی کو منتخب طلبہ کی حلف برداری کی تقریب کالج کے آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی۔
محترمہ خولہ قاضی کی تلاوت کلام پاک اور محترمہ افراء کے ترجمہ کے ساتھ شروع ہونے والی اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر نینا ایم کے پرنسپال توحیدویمنس کالج آف کامرس نے کی ۔محترمہ نصیبہ اورمحترمہ صائمہ نے بالترتیب حمد اور نعت پیش کی۔
ڈنڈا تیرتھا گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن کاپ کے ایڈمنسٹریٹر مسٹر البان روڈریگیز مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور اس موقع پر اپنے انتہائی پر مغز اور معلوماتی خطاب سے سامعین کا دل جیت لیا۔
تقریب کے دوران نے دوونوں کالجوں کی طلبہ کاونسل کے لئے منتخب تمام عہدیداران کواپنی ذمہ داریوں کا حلف دلایا گیا۔اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر نینا ایم کے کو حال ہی میں تفویض ہونے والی پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لئے ان کی تہنیت کی گئی۔دونوں کالجوں کے پرنسپالوں نے اس تقریب سے خطاب کیا۔
محترمہ نکہت نے کلمات تشکر اداکیے جبکہ محترمہ انعم نے پروگرام کی نظامت کی۔اسٹیج پر محترمہ ریحانہ عبدالحمید(پرنسپل توحید گرلزپی یو کالج) اور محترمہ آشا (لیکچرار)جلوہ افروز تھے۔