ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تو کیا 31 دسمبر کو سیاست میں انٹری کریں گے سپر اسٹار رجنی کانت؟

تو کیا 31 دسمبر کو سیاست میں انٹری کریں گے سپر اسٹار رجنی کانت؟

Tue, 26 Dec 2017 11:28:36    S.O. News Service

دہلی، 25 دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) تھلیوا یعنی باس تمل سنیما کے سپر اسٹار رجنی کانت کل سے اپنے مداحوں سے ملاقات کرنے والے ہیں اور گزشتہ بار کی طرح اس بار بھی یہی قیاس آرائی کی جار ہی ہے کہ وہ سیاست میں انٹری مارنے والے ہیں۔تامل سنیما کے سپر اسٹار رجنی کانت کا اپنے مداحوں سے ملاقات کا 6 روزہ پروگرام 26 دسمبر سے شروع ہو رہا ہے جو 31 دسمبر تک چلے گا۔ اس دوران تھلیوا کے نام سے مشہور رجنی کانت تمل ناڈو کے چنئی میں راگھ ویندر کلیان منڈپم میں اپنے شائقین سے ملیں گے۔پچھلی بار اس سپر اسٹار نے مئی میں اپنے مداحوں سے ملاقات کی تھی اور اس وقت ہی یہ خبر گردش ہونے لگی تھی کہ وہ سیاست میں آنے والے ہیں۔اگرچہ اس بار ان کے قریبی لوگوں نے اپنے قیاس کے مطابق اس کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے کہ اس سال رجنی کانت سیاست میں حصہ لے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر کو رجنی سر کچھ بڑا اعلان کر سکتے ہیں۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق ان کا 31 دسمبر کو اپنے مداحوں سے ملنے کا آخری دن ہوگا۔اس سال مئی میں انہوں نے یہ کہہ کر قیاس کو جنم دیا تھاکہ اگر خدا کی مرضی ہوگی تو مستقبل میں سیاست میںآ سکتا ہوں۔اگرچہ سیاست میں ان انٹری کو لے کر کچھ کہہ پانا ممکن نہیں ہے۔مرکز اور 19 ریاستوں میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی پہلے ہی اس سپر اسٹار کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دے چکی ہے۔ اب سب کی نظر اس بات پر ہے کہ وہ کس کا دامن تھامتے ہیں یا پھر اپنی آزاد پارٹی کی تشکیل کریں گے ۔ 


Share: