ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / تصادم میں 3 نکسلیوں کی موت

تصادم میں 3 نکسلیوں کی موت

Mon, 26 Sep 2016 20:18:41  SO Admin   S.O. News Service

رائے پور، 26؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)انتہا پسندی سے متاثرہ چھتیس گڑھ کے بستر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں تین نکسلیوں کو مار گرایا گیا۔آئی جی (بستر رینج)ایس آر پی کلوری نے میڈیا سے کہاکہ نارائن پور ضلع میں دو کٹر ماؤنواز مار گرائے گئے اور ایک دوسرا باغی آج علی الصباح پڑوسی کونڈاگاؤں ضلع میں مارا گیا۔انسپکٹر جنرل نے کہا کہ ضلع ریزور گروپ(ڈی آرجی)نے اس اطلاع کی بنیاد پر مہم شروع کی کہ شوبھی کی قیادت میں ماؤنوازوں کی کمپنی کی پلٹن چھتیس گڑھ مسلح فورس(سی اے ایف )کے جوانوں کو نشانہ بنانے کے لیے نارائن پور میں جھارا پولیس کیمپ کی طرف آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے یہاں سے تقریبا 400کلو میٹر دور بنس پال اور توئی نار جنگلوں کے قریب اس راستے پر گھات لگائی، جس کا نکسلیوں کے ٹیم کی طرف سے جھارا کی طرف آتے وقت استعمال کرنے کی اطلاع ملی تھی۔کلوری نے کہاکہ جائے حادثہ پر پہنچنے پر تقریبا 20مسلح ماؤنوازوں کو سیکورٹی فورسز کی موجودگی کا احساس ہو گیا اور انہوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد پولیس کو جوابی کارروائی کرنی پڑی۔انہوں نے کہا کہ نارائن پور میں ایک گھنٹے تک جاری رہے تصادم کے بعد نکسلی گھنے جنگل کی آڑ لے کر وہاں سے بھاگ گئے۔انسپکٹر جنرل نے بتایا کہ تلاش کے دوران جائے حادثہ سے دو ماؤنوازوں کی لاشیں ملیں جن کی شناخت بیجا پور کے مدیڈھ رہائشی ترو پتی عرف آکاش اور نارائن پور کے دھودائی کے رمیش کے طور پر کی گئی ہے۔انہوں نے اس مہم کو سیکورٹی فورسز کی شاندارکامیابی بتاتے ہوئے کہاکہ وہ دونوں ماؤنوازوں کی کمپنی چھ کے فعال عسکریت پسند تھے۔


Share: