نئی دہلی، 4 ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پوٹگ کو ان کی آبائی ریاست تسمانیہ کا برانڈ سفیر مقرر کیا گیا ہے اور وہ ریاست میں حکومت کی حمایت یافتہ تجارتی مشن سے جڑیں گے جس کا کام برآمد مواقع کو تلاش کرناہوگا۔پونٹنگ دو سے 11ستمبر تک ہندوستان، سری لنکا، انڈونیشیا اور سنگاپور کے سفر کے دوران تسمانیہ کے سفیر کے طور پر کام کریں گے۔اس وفد میں تعلیم، توانائی، سیاحت علاقوں سے منسلک نمائندے ہوں گے۔تسمانیہ کے وزیر اعظم ول ہوجمین نے کہاکہ پونٹنگ ہندوستان کے دورے کے لیے وفد سے جڑیں گے جہاں وہ اعلی سطحی تجارتی امور اور تعلیم سے متعلق کاموں کو فروغ دینے منسلک رہیں گے۔اس کے علاوہ صوبے کے اشیاء خوردنی مصنوعات کو فروغ دینے میں کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پونٹنگ کی موجودگی سے ان کے لئے ہندوستان جیسے ملک میں دروازے کھلیں گے۔ہوجمین نے کہا کہ رکی پونٹنگ کی ہمارے دستے میں موجودگی سے کافی فائدہ ملے گا کیونکہ انہوں نے پہلے ہی وہاں اچھے تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔رکی آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس کا کوچ ہے جس نے 2015میں چمپئن شپ جیتی تھی۔پونٹنگ نے بھی کہا کہ وہ اس تجارتی مشن کا حصہ بننے کو لے کر خوش ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں تسمانیہ کا رسمی طور پر سفیر بن کر اور اپنے بین الاقوامی تعلقات سے اپنے آبائی ریاست کی مدد کرنے کو لے کر اچھا محسوس کر رہا ہوں،مجھے تسمانیہ کاہونے پر فخر ہے اور اپنے صوبے کو آگے بڑھانے میں ہر ممکن مدد کرنا چاہتا ہوں۔بین الاقوامی میچ ریفری ڈیوڈ بون، تسمانیہ کے آئی پی ایل کھلاڑی جارج بیلی اور جیمزفاکنر سری لنکا جانے والے وفد کا حصہ ہوں گے۔