ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ترکی میں کرد علیحدگی پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں، دو ہلاک

ترکی میں کرد علیحدگی پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں، دو ہلاک

Sun, 25 Sep 2016 19:17:36  SO Admin   S.O. News Service

انقرہ25ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترکی کے جنوب مشرقی حصے میں کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دیارباقر صوبے کے لیج شہر میں کردعلیحدگی پسندوں سے جھڑپ میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ ایک اور قریبی گاؤں میں ہونے والی جھڑپ میں ایک جنگجو ہلاک جب کہ ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گیا۔ گزشتہ برس ترک حکومت اور کردستان ورکز پارٹی کے درمیان امن معاہدہ ختم ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز عسکریت پسندوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب تک درجنوں علیحدگی پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ حکومتی اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس جولائی سے اب تک کردستان ورکرز پارٹی کے سات ہزار جنگجوؤں کو ہلاک کیا جا چکا ہے، جب کہ اس دوران چھ سو سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے۔


Share: