ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ترکی اور یونان میں سنگین حادثات، متعدد ہلاکتیں

ترکی اور یونان میں سنگین حادثات، متعدد ہلاکتیں

Sun, 14 May 2017 20:15:17  SO Admin   S.O. News Service

استنبول14مئی(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)ترکی میں پیش آنے والے ایک بس حادثے کے نتیجے میں کم از کم تئیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ مرماریس کے پہاڑی علاقے میں پیش آنے والے اس حادثے میں گیارہ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسی طرح ترکی میں پیش آنے والے ایک دوسرے حادثے میں بھی کار میں سوار تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب یونان میں ایک ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں چار شہری مارے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ٹرین کاانجن ایک قریبی گھرسے جاٹکرایا۔


Share: