ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تحفظِ شریعت و اوقاف جلسے کے لئے تیاریاں عروج پر،ٹمکور میں استقبالیہ اور انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل 

تحفظِ شریعت و اوقاف جلسے کے لئے تیاریاں عروج پر،ٹمکور میں استقبالیہ اور انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل 

Sun, 10 Nov 2024 19:27:56  SO Admin   S.O. News Service

ٹمکور ،10/نومبر (ایس او نیوز / عبدالحلیم منصور) شہر کی جامع مسجد میں قاضی شریعت ٹمکور ضلع مولانا شیخ محمود رشادی کی سرپرستی میں تحفظ اوقاف و تحفظِ شریعت سے متعلق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ضلع شاخ کے زیر اہتمام 14 نومبر بروز جمعرات اسٹار پیالیس کنونشن ہال کے میدان میں منعقد ہونے والے ضلعی سطح کے جلسہ عام کی تیاریوں سے متعلق مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف امور کو حتمی شکل دی گئی۔ اس اجلاس میں شہر کے معززین اور ذمہ دار افراد نے شرکت کی۔اس اجلاس میں 14 نومبر کو ٹمکور اور 24 نومبر کو بنگلور میں ہونے والے مسلم پرسنل لا بورڈ کے جلسے کے حوالے سے ماحول سازی کمیٹی ضلع ٹمکور کے ذمہ داران نے تعلقہ جات کے دورے کی روداد پیش کی اور بتایا کہ پورے ضلع میں بیداری پیدا ہوچکی ہے۔ اس مشاورتی اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے ذمہ داران اور مختلف تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی، اپنی رائے دی اور دونوں جلسوں کو کامیاب بنانے کا عزم ظاہر کیا۔اس موقع پر مختلف امور اور پروگرام کی تیاریوں سے متعلق مختلف کمیٹیوں کی تشکیل پر غور کیا گیا۔ استقبالیہ کمیٹی کی تشکیل مولانا ضیاء الرحمن ندوی کی قیادت میں عمل میں آئی، جس میں عبدالحلیم منصور، مولانا مشتاق احمد ندوی، حاجی نور، تاج الدین شریف، اکرم اللہ خان، اقبال احمد، مکرم سعید، صدیق احمد، فیاض احمد، اور عبیداللہ شامل ہیں۔14 نومبر کو ٹمکور میں منعقد ہونے والے ضلعی اجلاس میں کھانے کی ذمہ داری حامد بیگ، اخیاذ احمد، تاج الدین شریف، افضل شریف، عبید، افسر اور ان کی ٹیم نے اپنے ذمہ لی۔ پولیس سے منظوری اور آٹو رکشہ میں تشہیر سمیت دیگر قانونی امور کی ذمہ داری ایڈووکیٹ علی اور ذبیح اللہ نے قبول کی۔ جلسہ گاہ میں ساؤنڈ سسٹم، اسٹیج، لائٹنگ ،کرسیوں اور پانی کی فراہمی کی ذمہ داری سردار پیالیس کے سردار اور کانگریس رہنما اقبال احمد عرف اقبالی اور ان کے ساتھیوں نے اپنے ذمے لی۔ پارکنگ لاٹ کی تیاری کی ذمہ داری سابق کارپوریٹر سید نیاز نے قبول کی، جبکہ رضاکاروں کی ذمہ داری ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داران نے سنبھالی۔اجلاس میں اقبال احمد عرف اقبالی ،آصف بھائی ، عمر فاروق ، تاج الدین شریف ،مکرم سعید،اکرم اللہ خان ،فیاض اور دیگر معززین نے مختلف تجاویز پیش کیں۔ مختلف ذیلی کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے دو افراد پر مشتمل اعلیٰ سطحی کو آرڈینیٹنگ کمیٹی کا بھی قیام عمل میں آیا۔

تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ٹمکور اور بنگلور میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے تحفظ شریعت و تحفظ اوقاف اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔14 نومبر کو ٹمکور میں منعقد ہونے والے ضلعی سطح کے جلسہ عام میں مولانا مقصود عمران رشادی، مفتی افتخار احمد قاسمی، مولانا تنویر پیراں ہاشمی، مولانا خالد بیگ ندوی، مولانا ضیاء الرحمن ندوی اور دیگر اکابرین کے خطابات ہوں گے۔مشاورتی اجلاس کا اختتام قاضی شیخ محمود رشادی کی دعاؤں پر ہوا۔


Share: