ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تتکال ٹکٹوں کی دھاندلی کے خلاف سی بی آئی کا بڑا ایکشن، اپنے ہی پروگرامر کوکیا گرفتار

تتکال ٹکٹوں کی دھاندلی کے خلاف سی بی آئی کا بڑا ایکشن، اپنے ہی پروگرامر کوکیا گرفتار

Wed, 27 Dec 2017 22:19:37    S.O. News Service

نئی دہلی،27؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سی بی آئی نے تتکال ٹکٹ کی دھاندلی کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی ہے۔دھاندلی کے الزام میں اپنے ہی پروگرامر کو گرفتار کرلیا ہے۔سی بی آئی نے ملک میں 14مقامات پر غیر قانونی ریکٹ کے خلاف چھاپہ مارا ہے۔ان میں دہلی، ممبئی اور اتر پردیش کے بہت سے شہر شامل ہیں،اب تک کی چھاپہ ماری میں 89لاکھ روپے نقد، دو سونے کے بسکٹ، 61لاکھ روپے کی جیولری، 15لیپ ٹاپ، 15ہارڈ ڈسک، 52موبائل فون، 24سم، 6وائی فائی راؤٹر، چار انٹرنیٹ ڈونگل اور 19پین ڈرائیو سمیت بہت سارا سامان برآمد کیا گیا ہے۔سی بی آئی نے اپنے جن پروگرامر کو گرفتار کیا ہے وہ ایک غیر قانونی سافٹ ویئر کے ذریعے تتکال ٹکٹ بکنگ میں دھاندلی کرتا تھا۔ملک بھر میں بہت سے ٹکٹ کے بروکرز سے اس کا رابطہ تھا۔ٹکٹ بکنگ کے بجائے، اجے گرگ نے ان بروکروں سے ٹکٹ بک کرنے کے لئے رقم بھی لیتاتھا۔اجے گرگ کی جانب سے بنائے گئے سافٹ ویئر یہ بھی پتہ لیتا تھا کہ کتنے ٹکٹ بک کئے گئے ہیں۔اس کے مطابق وہ ٹکٹ بکنگ میں ہیراپھیری کرتاتھا۔اجے گرگ نے سال 2012میں سی بی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔سی بی آئی میں آنے سے پہلے وہ آئی آرسی ٹی سی میں کام کرتا تھا، اسی لیے اسے نظام کی خرابیاں پتہ تھیں۔فی الحال سی بی آئی نے اجے گرگ کو دہلی کی عدالت میں پیش کیا جہاں اسے پانچ دن کی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔


Share: