نئی دہلی 17دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے سنیئرلیڈر پی چدمبرم نے آج تامل ناڈکے گورنر بنوری لال پرسخت تنقیدکی جس میں کہاگیاہے کہ وہ ریاست کے حقیقی سربراہ نہیں ہیں۔اس موقع پر مسلسل ٹوئٹ کرتے ہوئے پی چدمبرم نے کہاکہ انہیں راج بھون کی طرف سے جاری پریس ریلیز پرہنسی آرہی ہے جس میں آئین کے مطابق انہوں نے گورنرکو ایگزیکٹو کا سربراہ بتایاہے ۔ساتھ ہی انہوں نے ریاستی انتظامیہ سے متعلق کسی بھی معلومات کو حاصل کرنے اور ریاست کے مختلف علاقوں کا بغیر کسی پابندی کے دورہ کااختیاربھی بتایاہے۔پی چدمبرم نے کہاکہ گورنر سربراہ،حقیقی نہیں ہیں،صرف ایک نامزدسربراہ ہیں۔ حقیقت میں وزیراعلیٰ مرکزی حکومت سے خوفزدہ ہیں، لہٰذا تامل ناڈو کے گورنر اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں۔سابق مرکزی وزیرخزانہ نے کہاکہ تامل ناڈوکے وزیراعلیٰ نے اپنی پوسٹ کی عظمت کو برقرار رکھنے کے لیے پلاسوامی نے ضلع انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ گورنر کی طرف سے ملاقات کی کسی بھی میٹنگ کا حصہ نہ بنیں۔ تامل ناڈو کے گورنر ال پروہت نے کل ایک بیان میں کہا تھا کہ آئندہ ماہ میں وہ مختلف اضلاع کے دورے کے دوران عام لوگوں اور حکام کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔ان کی پریس ریلیز میں سینٹر کے عمل میں مداخلت کا الزام مستردکردیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ یہ غیر حقیقی ہیں۔ان الزامات کو نظر اندازکیاجاناچاہیے۔