ممبئی:19/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بامبے ہائی کورٹ نے کہا کہ بینک اکاؤنٹ آدھارسے لنک نہ کرنے پر کسی ملازم کی تنخواہ نہیں روکی جا سکتی ہے۔بامبے ہائی کورٹ نے پورٹ ٹرسٹ کے ایک ملازم کی تنخواہ اس بنیاد پر 2016 سے روکنے کے مرکز کے فیصلے پر پیر کو سوال اٹھایا کہ اس نے اپنا بینک اکاؤنٹ آھار سے لنک نہیں کرانیا ہے۔ جسٹس اے ایس اوکا اور جسٹس ایس شندے کی بینچ رمیش پرالے کے دائر عرضی پر سماعت کر رہی تھی۔پرالے ممبئی پورٹ ٹرسٹ میں چیئرمین کے طور پر کام کر رہے ہیں۔بنچ نے کہا کہ ملازم کی تنخواہ اس بنیاد پر نہیں روکی جاسکتی کہ وہ اپنا بینک اکاؤنٹ آدھار نمبر سے لنک نہیں کرایا ہے۔ پرالے نے مرکزی شپنگ کی وزارت کی جانب سے انہیں 2015 میں جاری اس خط کو چیلنج کیا تھا، جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے اس بینک اکاؤنٹ کو آدھار کارڈ سے لنک کرلے جس میں ان کی تنخواہ ٹرانسفر کی جاتی ہے۔ انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کرتے ہوئے پرائیویسی کے اپنے بنیادی حق کا ذکر کیا۔جولائی 2016 سے انہیں تنخواہ ملنا بند ہوگئی جس کے بعد انہوں نے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی۔اس ماہ کے شروع میں پرالے نے اپنی عرضی میں ایک درخواست دائر کی جس میں انہوں نے آدھار کارڈ کے معاملے پر 26 ستمبر کے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا ذکر کیا۔