بیندور، 13 / اگست (ایس او نیوز) بیندور کے میاڈی برڈج کے قریب کار اور بائک کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں بائک سوار ہلاک ہوگیا ۔
فوت ہونے والے بائک سوار کا نام گرو راج بتایا گیا ہے جبکہ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار منجو ناتھ سنگین زخمی ہوا ہے اور اسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔
موصولہ رپورٹ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بیندور سے کولور کی طرف جاتے ہوئے بائک سوار نے اپنے سامنے والی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں دوسری سمت سے آتی ہوئی کار کو ٹکر ماری ۔ زبردست تصادم کے نتیجے میں دوونوں بائک سوار اچھل کر سڑک پر گر گئے ۔ شدید زخمی حالت میں کنداپور سرکاری اسپتال کی طرف لے جانے کے دوران گرو راج نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔ جبکہ منجوناتھ کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔
اس ضمن میں بیندور پولیس تھانے میں کیس درج کیا گیا ہے ۔