ممبئی:10/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے لیڈراور مرکزی وزیر رام داس اٹھاؤلے نے کہا ہے کہ وہ ہوا کا رخ دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ آنے والے وقت میں بی جے پی اور کانگریس میں سے انہیں کس میں جانا ہے،تاہم اس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ جب تک حکومت رہے گی، وہ این ڈی اے میں بنے رہیں گے۔ممبئی میں منعقدہ ایک پروگرام میں اٹھاؤلے بول رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نسیم خان (کانگریس)کہہ رہے ہیں کہ آپ ہمارے ساتھ آجاؤ،میں کانگریس پارٹی کے ساتھ 10-15سال تک رہا،ادھربھی مجھے 15-20سال رہنا ہوگا،جب تک میں حکومت ہوں، جب میں اندازی لگالوں گاکہ ہوا کس رخ پہ ہے تب فیصلہ کروں گا۔ آپ کو بتادیں کہ رام داس اٹھاؤلے کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب بی جے پی اور کانگریس انتخابات سے پہلے عام نظریات والی پارٹیوں کواپنے ساتھ جوڑنے پرزوردے رہی ہے۔