پنجی19اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گوا میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت کے خلاف کانگریس کی طرف سے جاری سیاسی’’چارج شیٹ‘‘پر گوا میں ملی جلی رائے آئی ہے۔حکمراں پارٹی نے جہاں الزامات کو مسترد کر دیا ہے، وہیں نو تشکیل شدہ تنظیم گوا فارورڈ نے اہم اپوزیشن پارٹی کے قدم کو دیر سے ہی اٹھایا گیا درست قدم قرار دیا ہے۔گوا فارورڈ کے ترجمان درگاداس کامت نے پیرکوجاری چارج شیٹ میں کہاکہ دیر سے ہی صحیح لیکن یہ اچھا ہے کہ سب سے پرانی پارٹی (کانگریس)اپوزیشن کی طرح برتاؤ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔گزشتہ پانچ سالوں میں وہ ایسا کرتے نہیں نظرآئی۔کامت نے کہاکہ تاہم کچھ اہم اور واضح مسائل کو چارج شیٹ میں نظر انداز کیا گیا ہے، جو ریاست میں دونوں اہم سیاسی جماعتوں کے درمیان نظام کے شکوک و شبہات کو پیدا کرے گا۔انہوں نے کہاکہ کانگریس خصوصی اقتصادی علاقے(ایس ای زیڈ)کو فروغ دینے کی آڑمیں زمین گھوٹالے کی بات کا ذکر کرنے میں ناکام رہی ہے، جو اہم مسئلہ تھا۔کانگریس کی چارج شیٹ میں لکشمی کانت پارسیکر حکومت کو 25مختلف الزامات کو لے کر گھیراگیاہے جس میں اس پر مسلسل اپنے رخ سے پلٹنے، وعدوں کو توڑنے، گھوٹالے اور بدانتظامی کا الزام لگایا گیا ہے۔