اٹانگر30دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اروناچل پردیش میں بی جے پی نے آج واضح کیا کہ وہ اس ریاست میں صرف پیما کھانڈو حکومت کو حمایت دے گی اور کسی دوسرے وزیراعلیٰ کوکبھی بھی حمایت نہیں دے گی۔پارٹی کا یہ فیصلہ متوقع سیاسی واقعات کے درمیان آیا ہے جس میں پیپلزپارٹی آف اروناچل(پی پی اے)نے عارضی طور پر وزیراعلیٰ پیما کھانڈو اور نائب وزیراعلیٰ چاؤنامین اور دیگر 5ممبران اسمبلی کو ان کی مبینہ پارٹی مخالف سرگرمیوں کیلئے کل دیر رات معطل کر دیا۔بی جے پی ممبر اسمبلی ٹیم لیڈر تامیو تاگا نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ریاست میں شمال مشرقی جمہوری اتحاد(نیڈا)حکومت میں پی پی اے کی اتحادی پارٹی ہونے کے باوجود اس فیصلے کے اعلان سے پہلے بی جے پی کے ساتھ اس پر بحث نہیں کی گئی، جبکہ اس مسئلے کو حل کیا جا سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ پی پی اے کی طرف سے اچانک کیا گیا یہ فیصلہ ہمیں قابل قبول نہیں ہے کیونکہ انہوں نے ہم اس پر کبھی بھی بحث نہیں کی،یہ ریاست اور یہاں کے لوگوں کی ترقی کے مفاد میں بی جے پی ہر6 ماہ میں حکومت تبدیل کرنے کیلئے ایک فریق نہیں ہوسکتی۔