جموں،24اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بی جے پی پر ہمیشہ ہی یہ الزام لگتے رہے ہیں کہ وہ پولرائزیشن کی سیاست کرتی ہے، لیکن سچ یہ ہیں کہ بی جے پی پولرائزیشن کی سیاست نہیں بلکہ ترقی کی سیاست کرتی ہے، یہ بات مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہی ہے ۔جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ بی جے پی نے ترقی کے نام پر پولرائزیشن کیا ہے، نہ کہ مذہب کے نام پر جیسا کہ اپوزیشن الزام لگا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ لوگ جو بی جے پی پر مذہب کے نام پر پولرائزیشن کا الزام لگا رہے ہیں، ان سے میں کہنا چاہتا ہوں کہ پارٹی نے ترقی کے نام پر پولرائزیشن کیا ہے، جس کی وجہ سے حالیہ انتخابات میں سبھی مذاہب اور ذات کے لوگوں نے بی جے پی کو ووٹ دیا ہے ۔اتوار کو جموں و کشمیر بی جے پی کی ریاستی مجلس عاملہ کمیٹی کے ڈوڈہ میں منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے اپوزیشن پارٹیوں پر الزام لگایا کہ وہ انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے روہنگیا اور بنگلہ دیشی جیسے غیر ملکیوں کو بسانے میں ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ عوام تک پہنچیں اور نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر میں کئے جانے والے ترقیاتی کاموں اور منصوبوں کی انہین معلومات دیں۔