ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی بی ایم پی ایپ پر درج صرف15؍فیصد شکایات پر کارروائی

بی بی ایم پی ایپ پر درج صرف15؍فیصد شکایات پر کارروائی

Tue, 19 Dec 2017 12:25:05    S.O. News Service

بنگلورو،18/دسمبر(ایس او نیوز) بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے(بی بی ایم پی) کے جاری کردہ ایپ فکس مائی اسٹریٹ (میری سڑک درست کیجئے) پر درج کئے گئے تقریباً 3؍ہزار شکایات میں سے صرف 15؍فیصد شکایات پر ہی کارروائی کی گئی ہے۔ 11؍دسمبر کو شروع کئے گئے اس ایپ کے بارے میں بی بی ایم پی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایہ ایپ شہریوں کے بنیادی سہولت کے تمام مسائل کا حل فراہم کرے گا۔ یہ ایپ پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتاہے۔ اس کے ذریعہ شکایت کئے جانے کے بعد شکایت کرنے والوں کی شکایات پر کارروائی کے بارے میں ایس ایم ایس کے ذریعہ ترتیب وار جانکاری دی جاتی ہے۔ بی بی ایم پی نے بڑے طمطراق سے یہ ایپ جاری کیا تھا اور کہاتھاکہ اس کے ذریعہ بلدی مسائل کی تصاویر اور جانکاری بھیجے جانے پر افسران کو ایک معینہ مدت (ڈیڈ لائن) کے اندر ان مسائل کو حل کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ لیکن گزشتہ ہفتہ داخل کئے گئے جملہ 2,830؍معا ملات کے بارے میں بی بی ایم پی نے جانکاری دی ہے کہ مذکورہ معاملات میں سے 331 معاملات حل کئے گئے ہیں۔ 89؍پر کام جاری ہے۔ جبکہ باقی شکایات خالی (اوپن) بتائے گئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ افسران نے ابھی اس پر کام شروع نہیں کیاہے۔ بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ نے بتایاکہ مسائل کے حل میں دیری ہونے پر افسران کو اس کی معقول وجہ بتانی ہوگی ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ میئر سمپت راج نے بتایاکہ فیلڈ انجینئروں کے پاس شکایات کا گویا سیلاب آیا ہواہے۔ شروعات میں تھوڑی دقت ضرور ہوگی۔ لیکن وقت کے ساتھ آسانی ہوجائے گی۔ اگر وقت پر مسائل حل نہیں کئے گئے تو بی بی ایم پی کونسل اجلاس میں اس معاملہ پر غور کیا جائے گا اور چیف انجینئروں سے جواب طلبی ہوگی۔ انہوں نے بتایاکہ گڈھوں کو بند کرنا، فٹ پاتھ کی درستگی اور سڑکوں پر روشنی کے نہ ہونے جیسے مسائل آسانی سے حل کئے جاسکتے ہیں۔


Share: