ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار: زہریلی شراب سے 3 افراد کی موت پر اسٹیشن انچارج سمیت 11 پولیس اہلکار لائن حاضر

بہار: زہریلی شراب سے 3 افراد کی موت پر اسٹیشن انچارج سمیت 11 پولیس اہلکار لائن حاضر

Fri, 17 Nov 2017 22:43:42    S.O. News Service

حاجی پور/ بہار 17نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بہار میں ویشالی ضلع کے براٹی تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے تین لوگوں کی موت کے معاملے میں پولیس نے جمعہ کو براٹی تھانہ کے انچارج سمیت 11 پولیس اہلکاروں کو لائن حاضر کردیاگیا ۔ ویشالی ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش کمار نے کل بتایا کہ دیہی باشندوں کے زہریلی شراب پینے سے موت کے الزام کے بعد براٹی اسسٹنٹ تھانہ کے انچارج کیپٹن شاہنواز حسین سمیت 11 پولیس اہلکاروں کو پولیس لائن حاضر کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ منگل اور بدھ کو بسولی گاؤں میں دیویندر پاسوان45، لال بابو پاسوان46 اور ارون پٹیل 50 کی موت ہو گئی تھی۔ چکدا گرام پنچایت کی سربراہ ارچنا دیوی سمیت دیگر لوگوں کا دعوی ہے کہ گاؤں میں ہی فروخت ہو رہی زہریلی شراب پینے کی وجہ سے ہی ان تینوں کی موت ہوئی ہے۔تاہم پولس اس دعوی کی تردید کرتی ہے ،پولیس کا اس سلسلے میں دعوی ہے کہ گاؤں میں زہریلی شراب خفیہ طریقہ سے اسمگلنگ کی جاتی ہے جس کے پینے سے ان لوگوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا ۔ لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔ پولس کا ماننا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی صحیح وجوہات کا علم ہوسکے گا۔ 


Share: