ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار کے تمام گاؤں روشنی سے جگمگائیں گے: نتیش کمار 

بہار کے تمام گاؤں روشنی سے جگمگائیں گے: نتیش کمار 

Thu, 28 Dec 2017 10:58:04    S.O. News Service

پٹنہ، 27؍ دسمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )وزیر اعلی نتیش کمار نے آج یہاں کہا کہ اب بہار کے تمام 39,073 دیہات میں بجلی پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں تمام گھروں کو اگلے سال کے آخر تک مفت بجلی کنکشن فراہم کیے جانے کا منصوبہ ہے ۔ بجلی سے متعلق یہ کوشش کمار کے 'گڈ گورننس کے ساتھ شامل تھی ۔ نتیش کمار نے کہا کہ ہم نے سال 2005 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے بہت طویل فاصلے طے کیے ہے۔ اس وقت چھوٹے شہروں اور گاؤں میں بجلی آنے کی امید بالکل ہی ختم ہوچکی تھی ۔ انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ یہاں تک کہ ریاست کی دارالحکومت پٹنہ میں بھی بجلی کی صورت حال بہتر ہونے کی کوئی امید نہیں تھی ۔ نتیش کمار کمار این ڈی اے کے اقتدار میں آنے کے بعد سال 2005 میں پہلی بار وزیر اعلی بنے تھے۔ چند ماہ کے علاوہ نتیش کمار اس وقت سے اقتدار پر قابض ہیں ۔انہوں نے 2014 کے عام انتخابات میں جے ڈی یو کی شکست کے بعد عہدہ چھوڑ دیا تھا اور جتن رام مانجھی کو ریاست کا وزیر اعلی بنا دیا تھا۔ اس کے بعد سے کمار کئی مواقع پر کہہ چکے ہیں کہ بہار میں بجلی کی صورت حال کو بہتر بنانے ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ نتیش کمار یہاں ریاستی بجلی محکمہ کی جانب سے منعقد تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جہاں ریاست کے تمام39,073 گاؤں کو برقیات سے لیس قرار دیا گیا اور جب 3,030.52 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے بجلی منصوبوں کی بنیاد رکھی گئی ہے ۔جے ڈی یو کے سربراہ نے کہا کہ ریاست کے تمام دیہات میں بجلی پہنچانا آسان کام نہیں تھا۔ یہ سڑک بنانے سے کہیں زیادہ مشکل تھا، لیکن ہم 2017 کے اختتام تک تمام دیہات میں بجلی پہنچا کر بہت خوش ہیں۔ ہم اس سلسلے میں پر عزم ہیں کہ ہم 31 دسمبر 2018 تک ریاست کے تمام گھروں میں مفت بجلی کا کنکشن دینے کے مقصد کو حاصل کر لیں گے۔


Share: