پٹنہ،4؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہار کے لکھی سرائے ضلع میں جمعہ کو زمین تنازعہ میں ایک ہی خاندان کے تین ارکان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔واضح ہوکہ اب ریاست میں بی جے پی کی سرکارجدیوکے ساتھ بن گئی ہے جب کہ وہ ہمیشہ جنگل راج کی بات کہاکرتی تھی۔ایسے میں نئی سرکارمیں جرائم کاہوناسوالیہ نشانہ ضرورہے۔ لکھی سرائے کے پولس سپرنٹنڈنٹ اروند ٹھاکر نے کہاکہ مرنے والوں کی شناخت رام شیکھر سنگھ (65)، ان کے بیٹے جھالو سنگھ (40)اور بھتیجے ریپو سنگھ (35)کے طور پر ہوئی ہے۔یہ واقعہ پوکھراما گاؤں میں زمین تنازعہ میں ہوئی معلوم ہوتی ہے ٹھاکر نے کہاکہ دو لاشیں کھیت میں، جبکہ ایک لاش سڑک کے قریب برآمد ہوئی۔واقعہ کے بعد سے گاؤں میں کشیدگی ہے۔قانون نظام کو برقرار رکھنے کے لئے اضافی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کی گئی ہے،ابھی تک اس معاملے میں کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔