ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بھیم سنگھ نے بابا رام دیو سے ملاقات کی 

بھیم سنگھ نے بابا رام دیو سے ملاقات کی 

Sat, 05 Nov 2016 18:49:56  SO Admin   S.O. News Service

آرٹیکل370 میں ترمیم کیلئے حمایت دینے کی درخواست
ہری دوار5نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ نے ہری دوار کے نزدیک پتنجلی آشرم میں بابا رام دیو سے ملاقات کی اور ان سے روحانی تعاون اور کشمیر سے کنیا کماری اور امفال (منی پور) سے گجرات تک ہندوستان کو متحد کرنے کے لئے حمایت دینے کے درخواست کی، جس سے ہندستان مضبوط ہو اور ایک پرچم اور ایک آئین کو فروغ دیا جا سکے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے بابا رام دیو سے ہندستانی پارلیمنٹ کے ذریعہ آئین کے دائرے سے باہر آرٹیکل 370 میں کی گئی غلطیوں کو بہتر بنانے کے لئے متحد ہونے کی اپیل کی۔انہوں نے بابا رام دیو سے قومی اتحاد کونسل تحریک کو مضبوط کرنے کے لئے اس معاملے کو اٹھانے کی وکالت کی، جس سے پورے ملک میں کنیا کماری سے کشمیر تک ایک پرچم اور ایک آئین ہوگا۔ المیہ یہ ہے کہ 1950 میں آئین بنتے ہی جموں و کشمیر کے لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے بابا رام دیو دسے کل اپنی ملاقات میں کہا کہ وہ (بھیم سنگھ) بنیادی حقوق سے محروم ہیں کیونکہ بنیادی حقوق کے بغیر جموں وکشمیرکا آئین الگ ہے جو جموں و کشمیر کے ہندستانی شہریوں کے چھوڑ کر تمام ہندستانی شہریوں کو حاصل ہیں۔بابا رام دیو نے اپنے پتنجلی آشرم، ہریدوار، اتراکھنڈ میں بھیم سنگھ سے ملنے پر خوشی ظاہر کی۔ انہوں نے بھیم سنگھ کو یقین دلایا ہے کہ قومی اتحادویکجہتی کو مضبوط اور فروغ دینے کے لئے وہ جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے۔ بابا رام دیو نے پروفیسر بھیم سنگھ اور ان کے ساتھیوں کو تحفے بھی پیش کئے۔پروفیسر بھیم سنگھ کے ساتھ پنتھرس پارٹی دہلی کے ریاستی صدر مسٹر راجیو جولی کھوسلا اور قومی فوجی ادارے کے صدر کرنل ٹی پی تیاگی بھی موجود تھے۔


Share: