ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : زرعی زمینوں کی آر ٹی سی کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کی تاریخ میں توسیع

بھٹکل : زرعی زمینوں کی آر ٹی سی کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کی تاریخ میں توسیع

Sun, 11 Aug 2024 18:40:14    S.O. News Service

بھٹکل ، 11 / اگست (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے زرعی زمینوں کی آر ٹی سی کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کی جو مہم چل رہی ہے اس کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے ۔     
    
بھٹکل تحصیلدار ناگ راج نائکڈ نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر ٹی سی کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کے لئے 31 جولائی تک آخری تاریخ طے کی گئی تھی مگر چونکہ شہری اور دیہی علاقوں میں کمپیوٹر سرور کا مسئلہ درپیش تھا اس لئے اب اس تاریخ کو 15 اگست تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ 
    
بیان میں کہا گیا ہے کہ زرعی زمینوں کے دستاویزات کو جعل سازی کے ذریعے بدلنے یا دھوکہ دہی سے خرید و فروخت کرنے کی کوششوں پر روک لگانے کے لئے زمین کے مالکان کے آدھار کارڈ کو زمین کے دستاویزات کے ساتھ جوڑنا ضروری ہے ۔ اس لئے زمین کے مالکان اس توسیع کا فائدہ اٹھائیں اور پندرہ اگست تک متعلقہ محکمہ سے رابطہ کرکے اپنے آر ٹی سی کو آدھار کارڈ  کے ساتھ منسلک کروا لیں ۔ 


Share: