ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : جنگلاتی اتی کرم زمین جی پی ایس معاملہ - اپیل پر دوبارہ جائزہ لینے کی گنجائش موجود ہے ۔ رویندرا نائک کا بیان

بھٹکل : جنگلاتی اتی کرم زمین جی پی ایس معاملہ - اپیل پر دوبارہ جائزہ لینے کی گنجائش موجود ہے ۔ رویندرا نائک کا بیان

Tue, 27 Aug 2024 14:07:30    S.O. News Service

بھٹکل،  27 / اگست (ایس او نیوز)  جنگلاتی زمین پر اتی کرم داروں کے حقوق کی جد و جہد کرنے والی کمیٹی کے صدر رویندرا نائک نے کہا کہ اتی کرم کی گئی زمین پر کھیتی باڑی کرنے والوں کی زمینوں کا جو نامناسب اور نامکمل جی پی ایس سروے کیا گیا ہے اس کے خلاف دائر کی گئی جنگل واسیوں کی اپیل پر دوبارہ غور کرنے کی گنجائش قانونی طور پر موجود ہے ۔
    
بھٹکل میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران رویندرا نائک نے ہوراٹا سمیتی کی طرف سے داخل کی گئی اپیل قبول کرنے کی نقل جنگلاتی زمین کے اتی کرم داروں کو فراہم کی ۔ 
    
انہوں نے کہا کہ جنگلاتی زمین کے حقوق کے سلسلے میں 85757 درخواستیں دی گئی تھی ۔ ان کی زمینوں کا جو جی پی ایس سروے ہوا ہے اس میں 72% سروے نامناسب اور نامکمل ہے ۔ اس نا انصافی کا شکار ہونے والوں کی جانب سے ہوراٹا سمیتی کی قیادت میں متعلقہ اتھاریٹی کے پاس اپیل داخل کی گئی ہے ۔ 
    
اس موقع پر ضلع کنوینر دیوراج گونڈا، ہری نائک اوم کار،عبدالقیوم کولا، شبیر دیو گوم مراٹھی، منگلا شیٹی وغیرہ موجود تھے ۔ 


Share: