بھٹکل، 26 / اگست (ایس او نیوز) اتر کنڑا ضلع پولیس کی طرف سے جاری کیے گئے اخباری بیان کے مطابق بھٹکل شہری پولیس تھانے سے منسلک سب انسپکٹر ایلپّا مادار کو معطل کیا گیا ہے ۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ شہری پولیس تھانے کے سامنے والی سڑک پرموٹر گاڑیوں کے چیکنگ کے دوران ہیلمیٹ پہنے بغیر دو پہیہ گاڑی چلانے پر مذکورہ سب انسپکٹر ایلپّا نے جرمانہ عائد کرنے کے بعد وہ رقم ایک جیویلری شاپ کے مالک کے کھاتے میں ٹرانسفر کرنے کے سلسلے میں سوشیل میڈیا پر خبر وائرل ہوئی ہے ۔
جرمانے کی رقم الیکٹرانک مشین سے وصول کرنے کی سہولت رہنے کے باوجود پی ایس آئی ایلپا کی طرف سے فون پے کے ذریعے ایک نجی شخص کے کھاتے میں ٹرانسفر کروانے اور اس کے بعد اس شخص سے نقد رقم وصول کرنے اور اس طرح محکمہ کے ضابطے کی خلاف ورزی کی بات ابتدائی تحقیق سے ثابت ہوئی ہے ۔
ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ایم نارائن نے بتایا ہے کہ اس ابتدائی رپورٹ کے پس منظر میں بھٹکل شہری پولیس تھانہ کے پی ایس آئی ایلپّا کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور اس معاملے کی محکمہ جاتی تفتیش باقی ہے ۔