ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے مُٹلّی میں چٹان کھسک کر گھروں پر گرنے کا خدشہ

بھٹکل کے مُٹلّی میں چٹان کھسک کر گھروں پر گرنے کا خدشہ

Sat, 09 Jul 2016 12:51:30  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل9جولائی (ایس او نیوز)مُٹلّی گرام پنچایت کے ایکی گولی مندر کے قریب واقع مکانوں پر چٹان کھسک کر گرنے کا خدشہ پید ا ہوگیا ہے۔ کہاجاتا ہے کہ مسلسل بارش کے ساتھ پہاڑی کی مٹی بڑی مقدار میں بہہ گئی ہے اور چٹان کے بڑے بڑے تودے کھسک کر گھروں پر گرنے کی حالت میں آگئے ہیں۔ اس سے وہاں کے مکینوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے اور لوگ گھروں کو خالی کرنے کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔کیونکہ پہاڑوں کی مٹی کئی گھروں کے آنگن میں آکر گرنا شروع ہوگئی ہے۔

 تحصیلدار وی این باڈکر نے اس علاقے میں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔اور عوام کی تشویش کو دیکھتے ہوئے نیشنل ہائی وے کی توسیع کا کام انجام دینے والی آئی آر بی کمپنی کے اہلکاروں سے چٹان کے ٹیلوں کو ہٹانے کی گزارش کی، لیکن پتہ چلاہے کہ کمپنی والوں نے پہاڑی کا معائنہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ چٹان کو توڑنا مزید خطرناک ہوسکتا ہے اس لئے اس پر عمل نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے بعد ضلع پنچایت انجینئر اور پی ڈبلیو ڈی کے انجینئروں نے بھی موقع پر پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد یہی رائے دی ہے کہ ان پتھروں کو ہٹانے یا توڑنے کی کسی بھی کوشش کے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں۔ تازہ اطلاع کے مطابق اب ایک پرائیویٹ کمپنی نے ان پتھروں کو توڑنے کے سلسلے میں رضامندی ظاہر کی ہے جس سے یہاں کے عوام کو کچھ راحت محسوس ہورہی ہے۔
 


Share: