ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں گنپتی جلوس کے دوران حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ایک شخص کی موت

بھٹکل میں گنپتی جلوس کے دوران حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ایک شخص کی موت

Fri, 13 Sep 2024 19:33:48    S.O. News Service

بھٹکل 13 / ستمبر (ایس او نیوز) گنیش وسرجن جلوس کے دوران بیچ سڑک پر حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے جلوس میں شامل ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ۔

    یہ معاملہ اُس وقت پیش آیا جب گنیش کی مورتی کو چوتھنی کے پاس ندی میں ڈبونے کے لئے جلوس کی شکل میں  لے جایا رہا تھا اور جلوس میں شامل زیادہ تر لوگ ڈی جے کی تیز آواز پر رقص کر رہے تھے۔  گنیش کا جلوس جب پھول بازار نکڑ پر واقع گوڈیگار کے گھر کے پاس پہنچا تو ماروتی چوڈیّا دیواڈیگا  نامی  (62) شخص اچانک زمین پر ڈھیر ہوگیا ۔ فوری طور پر اسے سرکاری اسپتال  لے جایا گیا جہاں  اس کی موت واقع ہونے کی تصدیق کی گئی ۔ 

    جلوس میں سرگرم اور پرجوش مظاہرا کر رہے ایک گروپ میں شامل رہتے ہوئے موت کا شکار ہونے والے ماروتی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ہر سال وشوا ہندو پریشد کی جانب سے گنیش پنڈال لگانے اور اس سے متعلقہ تمام امور انجام دینے کا نگراں تھا ۔ مقامی جنتا کریڈٹ کو آپریٹیو سوسائٹی میں ملازمت کرتے ہوئے وہ دو سال قبل ہی ریٹائر ہوا تھا ۔ 


Share: