ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں گرام ایڈمنسٹریٹیو افسران نے مطالبات منوانے کے لئے  کیا احتجاجی مظاہرہ 

بھٹکل میں گرام ایڈمنسٹریٹیو افسران نے مطالبات منوانے کے لئے  کیا احتجاجی مظاہرہ 

Sat, 28 Sep 2024 10:17:30    S.O. News Service

بھٹکل ، 28/ ستمبر (ایس او نیوز) گرام ایڈمنسٹریٹیو افسران کی ریاستی تنظیم کی طرف سے 22 اگست کو چترادرگہ میں لیے گئے فیصلے کے مطابق اپنے مطالبات منوانے کے لئے بھٹکل تعلقہ یونٹ کے اراکین نے اپنے بازو پر سیاہ پٹی باندھتے ہوئے احتجاجی دھرنا دیا ۔
    
گرام آڈلتھ ادھیکاریگلا سنگھا کی بھٹکل یونٹ کے اعزازی صدر کے شمبھو نے کہا کہ گرام ایڈمنسٹریٹیو افسران پر کام کا دباو بڑھتا جا رہا ہے ۔ یہ کوئی ٹیکنیکل منصب نہ ہونے کے باوجود ہمیں مسلسل ٹیکنیکل کام کرنا پڑتا ہے ۔ 21 سے زیادہ موبائل ایپلی کیشنس پر کام کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے ۔ 
    
بھٹکل یونٹ کے رکن چاند پاشاہ نے کہا کہ گرام ایڈمنسٹریٹیو افسران بالکل نچلی سطح کے ملازمین کی طرح کام کر رہے ہیں ۔ کام کے دباو کی وجہ سے بعض بری عادتوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ گزشتہ پانچ چھ سال میں بھٹکل تعلقہ کے دو افسران کی موت واقع ہو چکی ہے۔ 
    
بھٹکل تحصیلدار نے موقع پر پہنچ کر احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہوئے مظاہرین سے میمورنڈم وصول کیا ۔ اور اجازت کے بغیر دھرنے پر بیٹھنے سے منع کرنے پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کیا ۔ 
    
سنگھا کی صدر لتا نائک، نائب صدر ہیما نائک، سیکریٹری چرن گوڈا، تنظیمی سیکریٹری گنیش کولال کے علاوہ ونوت، شروتی دیواڈیگا، شبانہ بانو، دیکشیتا، دپتی، ودیا، وینا آئشوریا وغیرہ موجود تھے ۔ 


Share: