بھٹکل 25/جنوری (ایس او نیوز)بھٹکل نیوز ڈاٹ کوم کے زیراہتمام بھٹکل میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے اور ہندو مسلم اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کی غرض سے کل بروز جمعہ بعد نماز عشاء بھٹکل اولڈ بس اسٹائنڈ کے قریب پبلک چبوترہ میدان میں کمیونل ہارمنی اور ملٹی لینگول مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مہمان خصوصی کے طور پر سابق ڈائرکٹر جنرل آف پولس ڈاکٹر شنکر بیدری تشریف فرماہوں گے۔
یوم جمہوریہ کی مناسبت سے منعقد کئے گئے اس پروگرام میں مقامی رکن اسمبلی منکال وئیدیا سمیت بھٹکل کے معزز علماء کرام اور مختلف سرکاری آفسران کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔جبکہ بھٹکل کے معروف عالم دین مولانا الیاس جاکٹی ندوی پروگرام کی صدارت کریں گے۔
بھٹکل نیوز ڈاٹ کوم کے ایڈیٹر عتیق الرحمن شاہ بندری نے عوام الناس سے اس پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی درخواست کی ہے۔