بھٹکل ، 13 / اگست (ایس او نیوز) آزادی کے امرِت مہوتسوکے تعلق سے ملک بھر میں 'ہر گھر ترنگا' کی مہم چلائی جا رہی ہے اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر بھٹکل میں بائک ریلی اور جلوس کے پرگرام منعقد ہونگے ۔ اس بات کی جانکاری بھٹکل تحصیلدار دفتر سے دی گئی ہے۔
اعلان میں بتایا گیا ہے کہ آج 13 /اگست کو صبح دس بجے تعلقہ آڈلیت سودھا (منی سودھا) سے بائکس اور سائیکلوں کے ساتھ ترنگا ریلی نکالی جائے گی ۔
کل 14 اگست کو صبح دس بجے تعلقہ آڈلیت سودھا سے 'والک واتھن' ترنگا جلوس نکلے گا، جو شمس الدین سرکل سے گزرے گا ۔ اس کے علاوہ رنگولی ڈیزائنس کے پروگرام منعقد ہونگے ۔
اعلان میں عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ اس مہم کے حصے کے طور پر 15 اگست کو ہر گھر میں ترنگا لہرایا جائے اور ترنگے کے ساتھ سیلفی فوٹو کو harghartiranga.com پر اپلوڈ کیا جائے۔
ان تمام پروگراموں میں عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے ۔