ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل جالی پٹن پنچایت تین اراکین نے دیا دھرنا - وارڈ کے لئے فنڈ فراہمی میں تعصب برتنے کا الزام 

بھٹکل جالی پٹن پنچایت تین اراکین نے دیا دھرنا - وارڈ کے لئے فنڈ فراہمی میں تعصب برتنے کا الزام 

Sun, 01 Sep 2024 13:30:54    S.O. News Service

 بھٹکل یکم / ستمبر (ایس او نیوز) جالی پٹن پنچایت کے تین وارڈوں سے تعلق رکھنے والے عوامی منتخب نمائندوں نے اپنے وارڈوں میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے لئے فنڈ فراہم کرنے میں تعصب برتنے کا الزام لگاتے ہوئے  پٹن پنچایت کے سامنے دھرنا دیا اور موقع پر پہنچنے والے تحصیلدار کو اپنی طرف سے میمورنڈم پیش کیا ۔ 
    
جالی پٹن پنچایت کے وارڈ نمبر 9، دیوی نگر وارڈ نمبر 2 اور کارگدے وارڈ نمبر 8 ڈوڈمنے حصے کے پنچایت اراکین کا الزام ہے کہ ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈ تقسیم کرنے کے دوران ان کے وارڈوں کے ساتھ تعصب برتا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا ہے ان تین وارڈوں زیادہ تر انتہائی غریب اور پسماندہ ذات اور طبقات کے افراد بستے ہیں ۔ وہاں سڑکوں اور پانی نکاسی کی نالیوں جیسی بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے ۔ پینے کے پانی کے مسائل ہیں ۔ ایسے حالات میں پنچایت کی طرف سے حال ہی میں کیے گئے فنڈ فراہمی کے معاملے میں ان کے ساتھ تعصب برتا گیا ہے ۔
    
دھرنے پر بیٹھے ان پنچایت اراکین کا الزام ہے کہ سال 2023 اور سال 2024 میں قطار در قطار فنڈ جاری کیا گیا ۔ لاکھوں روپے لاگت کے ترقیاتی کام مختلف وارڈوں میں انجام دئے گئے ۔ صرف ہمارے وارڈوں کو فنڈ سے محروم رکھا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی الزام  لگایا ہے کہ ان تعلق بی جے پی کے ساتھ رہنے کی وجہ سے ان کے ساتھ تعصب برتا جا رہا ہے ، فنڈ کی تقسیم کے سلسلے میں انہیں اعتماد میں نہیں لیا جا رہا ہے اور ان کے وارڈوں کے لئے فنڈ فراہم نہیں کیا جا رہا ہے ۔ 
    
احتجاجی دھرنا دینے والے پنچایت اراکین نے بتایا کہ اس سلسلے میں ضروری کاغذات اور معلومات انہوں نے تحصیلدار کو پیش کیے گئے میمورنڈم کے ساتھ  منسلک کیے ہیں ۔
    
تحصیلدار ناگ راج نے میمورنڈم قبول کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھے ہوئے اراکین سے کہا کہ یہ میمورنڈم ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیج دیا جائے گا ۔ اس سے پہلے فنڈ کی فراہمی میں اگر کوئی گڑ بڑ ہوئی ہے یا تعصب برتا گیا ہے تو اس معاملے کو اعلیٰ افسران کے علم میں لانے اور آئندہ اس میں ترمیم کرنے کا اختیار اعلیٰ افسران کے پاس ہوتا ہے ۔ 


Share: