ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل انجمن پی یو کالج فارویمن   میں افتتاحی تقریب 

بھٹکل انجمن پی یو کالج فارویمن   میں افتتاحی تقریب 

Mon, 19 Aug 2024 20:16:16    S.O. News Service

بھٹکل 19/ اگست (موصولہ رپورٹ) 18/ اگست 2024 بروز اتوار ٹھیک صبح ساڑھے دس بجے انجمن پی یو کالج فارویمن میں ایک شاندار  افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 

جس کا آغاز  نو تعمیر شدہ ا آدیٹوریم کا افتتاح معز ز مہمان خصوصی کے دست مبار ک سے ربن کاٹ کر کیا گیا ۔ اس تقریب میں بطور مہمان  خصوصی  ضلع اتر کنڑا کی  ڈپٹی کمشنر محترمہ لکشمی  پریا  اور انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر ، نائب صدر ، جنرل سکریٹری ، کالج بورڈ سکریٹری  جلوہ افزوز تھیں۔ 

علاوہ ازیں انجمن زنانہ مشاورتی کمیٹی  کے صدر و اراکین اور انجمن پی یو کالج کی پرنسپل  بھی تقریب  میں موجود تھی۔ طلبہ مریم سوہا کے کلام پاک سے تقریب  کاآغاز ہوا۔ محترمہ طالعہ معلم   نے تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے تقریب میں تشریف فرما مہمان خصوصی کا اپنے منفرد انداز میں تعارف پیش کر کے جلسہ میں ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ 

محترمہ ڈاکٹر فرزانہ محتشم  نے کالج کی تاریخ بتاتے ہوئے سال در سال طالبات کی بڑھتی تعداد اور کالج کے کارہائے نمایاں کو اپنے مخصوص انداز میں  پیش  کیا۔ 

کاروار سے تشریف فرما اتر کنڑا کی ڈپٹی کمشنر محترمہ لکشمی پریا نے اپنے خطاب میں ڈاکٹروں اور اساتذہ  کے پیشے کو  سراہتے ہوئے خاص کر دور حاضر میں خواتین کو عصری تعلیم پر زور دینے کی تاکید کی  اور فرمایا  کہ معاشرے میں اساتذہ کا کردار بہت ہی اہم ہوتا ہے۔ استاد  معاشرے کا وہ معزز رکن ہے جو اپنی علمیت، قابلیت، صلاحیت اور محنت کی بدولت معاشرے کو عروج تک  پہنچا سکتا ہے۔

آخر میں کالج لیکچرر کے کلمہ تشکر پر جلسہ اختتام کو پہنچا۔ 


Share: