ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بھارت کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوں گے:وہائٹ ہاؤس

بھارت کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوں گے:وہائٹ ہاؤس

Sat, 11 Mar 2017 03:03:39    S.O. News Service

واشنگٹن:10/مارچ( ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ویائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ بھارت کے ساتھ گہرے تعلقات کی تعمیر کرناچاہتاہے۔ ساتھ ہی وہائٹ ہاؤس نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ دونوں ملک تعلقات کی ترقی جاری رکھیں گے۔وہائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری سین نے نامہ نگاروں سے کہاکہ  جیسی کہ ہم نے مہم اور اقتدار کی منتقلی کے دوران بات کی تھی، میرا خیال ہے کہ ہم وزیر اعظم مودی کے ساتھ اورامریکہ ہندوستان بزنس معاملہ میں ایک گہرا تعلق قائم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اورمجھے لگتاہے کہ ہم اپنی جس خارجہ پالیسی پر آگے بڑھے ہیں، اس پر بڑھنا جاری رکھیں گے۔ ٹرمپ نے بھارت اور امریکہ کے تعلقات کے بارے میں بہت واضح انداز میں اور کئی بار بات کی ہے اور اس کی ترقی کے لئے امید ظاہر کی ہے۔انہوں نے کینساس میں مبینہ نفرت جرم میں 32 سالہ بھارتی انجینئر سرانیواس کے قتل اور ایک دوسرے کے زخمی ہونے کے واقعہ کی مذمت کی۔انہوں نے امریکیوں سے ان اصولوں کے لئے کھڑے ہونے کی اپیل کی جو انہیں متحد کرتا ہے۔


Share: