ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلور: مانیتا ٹیک پارک پر بی بی ایم پی افسران کا چھاپہ

بنگلور: مانیتا ٹیک پارک پر بی بی ایم پی افسران کا چھاپہ

Tue, 21 Jun 2016 01:30:29  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو۔20جون(ایس او نیوز) 273 کروڑ روپیوں کے ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر آج بی بی ایم پی افسران نے شہر کے معروف سافٹویر ہب مانیتاٹیک پارک پر چھاپہ مارتے ہوئے کئی اشیاءضبط کرلیں۔ مانیتا ٹیک پارک کے ذریعہ بی بی ایم پی کو 273کروڑ روپیوں کا ٹیکس واجب الادا تھا۔ جس کے تحت عدالت کے احکامات کے مطابق بی بی ایم پی یلہنکا زون کے جوائنٹ کمشنر سرفراز خان نے احکامات جاری کئے تھے۔جس کی بنیاد پر بی بی ایم پی حکام نے زیراکس مشین سمیت کئی اہم اشیاءضبط کرلیں۔ عدالت میں بی بی ایم پی کے حق میں فیصلہ ہوا تھا۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے مانیتا ٹیک پارک پر چھاپہ مارتے ہوئے کئی اشیاءضبط کرلیں۔ بتایاجاتا ہے کہ مانیتا ٹیک پارک کے ذریعہ بی بی ایم پی فی مربع فیٹ دس روپے ٹیکس ادا کرنا تھا، مگر اس کے ذریعہ صرف آٹھ روپے ادا کئے گئے تھے۔ بی بی ایم پی نے پارک سے کرسیاں ، زیراکس مشین ، ایل سی ڈی مانیٹرس ، پراجکٹرس اور دیگر اشیاءضبط کرلیں۔


Share: