ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلور میں 6افراد گرفتار ' 14لاکھ روپے مالیت کا ریشم کا دھاگہ برآمد

بنگلور میں 6افراد گرفتار ' 14لاکھ روپے مالیت کا ریشم کا دھاگہ برآمد

Wed, 22 Jun 2016 23:56:33  SO Admin   S.O. News Service

بنگلور 22جون (یواین آئی؍ایس او نیوز ) سی سی بی پولیس نے 6افراد جن میں دو آٹو ڈرائیور بھی شامل ہیں کو گرفتار کرکے 14لاکھ روپے مالیت کی اشیاءاور ریشم کے دھاگے کو برآمد کرلیا۔یہ اشیاءچوری کی گئی تھیں۔پولیس نے کہا کہ گرفتار افراد کی شناخت ضمیر خان ' اکول (آٹو ڈرائیورس )' نیاز ' تبریز ' خواجہ اور مستقیم کے طور پر کی گئی ہے ۔انہوں نے تمل ناڈو کے سیلم علاقہ کی ایک صنعت کے گودام سے ریشم کے دھاگوں کی چوری کی اور اسے فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ انہیں پکڑلیا گیا۔ ان کے پاس سے برآمد اشیاءمیں 5,58,000روپے ' 150کلو ریشم کا دھاگہ جس کی مالیت 5لاکھ روپے ہے ' کے علاوہ ایک کار برآمد کی گئی ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا ہے ۔
 


Share: