ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلور میں منعقدہ ریاستی سطح کے قران حفظ مسابقہ میں بھٹکل جامعہ اسلامیہ کے دو طلبا کو ملا اول مقام؛ دیگر دو طلبا کی بھی امتیازی کامیابی

بنگلور میں منعقدہ ریاستی سطح کے قران حفظ مسابقہ میں بھٹکل جامعہ اسلامیہ کے دو طلبا کو ملا اول مقام؛ دیگر دو طلبا کی بھی امتیازی کامیابی

Thu, 25 Jan 2018 21:18:03    S.O. News Service

بھٹکل 25/جنوری (ایس او نیوز)  بنگلور میں منعقدہ ریاست کرناٹک سطح کے  مسابقۃ القران الکریم میں بھٹکل جامعہ اسلامیہ کے دو طلبہ نے  بالترتیب  فرع اول (حفظ) اور فرع ثانی (حفظ) میں اول مقام حاصل کرتے ہوئے جامعہ اسلامیہ کے ساتھ ساتھ پورے شہر بھٹکل کا بھی نام روشن کردیاہے، جبکہ اس مسابقہ میں جامعہ اسلامیہ کے  دیگر دو طلبا نے بھی بہترین پرفارمینس پیش کرتے ہوئے امتیازی کامیابی  درج  کی ہے۔

جامعہ اسلامیہ بھٹکل ، علاقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بنگلور میں جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا،  مہاراشٹرا کی جانب سے 23،24 جنوری 2018ء کو مسابقة القرآن الکریم  منعقد ہوا تھا، جس میں  جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی طرف سے چار طلبہ نے نمائندگی  کی تھی۔ جن کی تفصیلات کچھ اس طرح دی گئی ہے۔

فرع اول [حفظ] پارہ 1 تا 30۔۔۔ سید نبیغ ابن سید نورالہدی برماور متعلم ششم عربی نے اول مقام حاصل کیا۔
فرع ثانی [حفظ] پارہ 1 تا 15۔۔۔۔ عبید الرحمن ابن مولانا امین رکن الدین ندوی مکتب جامعہ اسلامیہ کارگدے کے ننھے طالب علم نے اول مقام حاصل کیا۔
فرع ثالث [ترجمہ و تفسیر] سورہ کہف ۔۔۔ محمد فرقان ابن صادق نوید شہ بندری متعلم ہفتم عربی امتیازی نمبرات سے کامیاب۔
فرع رابع [40 منتخب حدیثیں] محمد سلمان ابن محمد حسین علی باپو متعلم ہشتم عربی ممتاز مقام سے کامیاب۔

 اول مقام حاصل کرنے والے سید نبیغ برماور اور عبیدالرحمن رکن الدین  کواب جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا کی طرف سے آئندہ منعقد ہونے والے آل انڈیا مسابقہ حفظ قرآن کریم کے لئے  منتخب کیا گیا ہے، اس مسابقہ میں امام حرم کی آمد متوقع بتائی گئی ہے۔

جامعہ اسلامیہ نے ان طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے اساتذہ اور والدین کو بھی مبارکباد پیش کی ہے  اور اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ  ان سب کے حفظ کو مستحکم فرمائے، علم و عمل میں ترقی عطا فرمائے اور دین کی خدمت کے لیے انہیں قبول فرمائے۔آمین


Share: