ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بشارالاسد کے پاس 700ٹن کیمیائی مواد موجودہے: بریگیڈیئر

بشارالاسد کے پاس 700ٹن کیمیائی مواد موجودہے: بریگیڈیئر

Sun, 16 Apr 2017 22:27:01    S.O. News Service

دمشق16اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شامی فوج کے ایک مں حرف بریگیڈیئر نے انکشاف کیا ہے کہ فوج کے پاس اب بھی 700 ٹن سے زیادہ کیمیائی موادموجودہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الشعیرات کے فوجی اڈے پر امریکی میزائل حملوں سے شام کے کیمیائی مواد کو تباہ نہیں کیاجاسکا ہے۔اخبار ٹیلی گراف کو دییگئے ایک انٹرویو میں مں حرف بریگیڈیئر زاھر الساکت نے بتایا کہ سیکڑوں ٹن کیمیائی موادحمص سے باہراور طرطوس کے پہاڑی ساحلی علاقوں میں قلعہ بند پہاڑوں میں چھپایا گیا ہے۔بریگیڈیئر زاھر الساکت جواسدی فوج کے بریگیڈ 5 کے افسر رہ چکے کاکہنا تھا کہ الشعیرات فوجی اڈے پر امریکی میزائل حملوں سے شامی فوج کے کیمیائی ذخیرے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا کیونکہ کیمیائی ہتھیار امریکی حملے سے پہلے اس فوجی اڈے سے منتقل کردیے گئے تھے۔
 


Share: