ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بریلی کے متنازعہ پوسٹر پروار،اعظم خان کے پوسٹر پر سیاہی لگائی گئی

بریلی کے متنازعہ پوسٹر پروار،اعظم خان کے پوسٹر پر سیاہی لگائی گئی

Sat, 18 Mar 2017 01:34:56    S.O. News Service

گورکھپور:17/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بریلی کے علاقے میں لگائے گئے متنازعہ پوسٹر کا معاملہ طول پکڑ رہا ہے۔جمعہ کو ہندوستانی عوام نوجوان مورچہ کے کارکنان نے جمعہ کو اس متنازع پوسٹرکو اعظم خان کی سازش قرار دیتے ہوئے شاستری چوک پر اعظم خان کے پوسٹر پر سیاہی پوتی اورپھرجلایا۔ ان کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی ہوئی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں کو بی جے پی کی جیت نہیں پچ رہی ہے۔ وہ شکست کی بوکھلاہٹ میں ہیں اور بی جے پی کارکنوں کو بدنام کر رہے ہیں۔یوتھ مورچہ کے ضلع وزیر متھلیش ملل نے کہا کہ بریلی کے ایک گاؤں میں لگائے گئے متنازعہ پوسٹر کے پیچھے اعظم کا ہاتھ ہے۔ اعظم ہمیشہ ہندوؤں کے جذبات سے کھلواڑ کرتے ہیں۔ انہیں اس میں مزہ آتا ہے اور وہ بکھری مینڈیٹ کہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کو تمام طبقات اور مذاہب کے لوگو ں نے ووٹ کیاہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ممبر پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ کو بدنام کر رہے ہیں۔


Share: