ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / برطانیہ سے آئے ماہر ڈاکٹر نے جے للتا کاطبی معائنہ 

برطانیہ سے آئے ماہر ڈاکٹر نے جے للتا کاطبی معائنہ 

Sat, 01 Oct 2016 19:11:04  SO Admin   S.O. News Service

چنئی ، یکم اکتوبر (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے للتا کی صحت کی جانچ برطانیہ سے آئے ایک ماہر ڈاکٹر نے کی۔وہیں ائے آئی اے ڈی ایم کے نے ان کی صحت سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھیک ہو رہی ہیں، تصویر جاری کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر پی والارامتی نے کہاکہ اماں (جے للتا)کو ڈاکٹروں کی صلاح کے مطابق آرام کی ضرورت ہے اور وہ صحت مند ہو کر لوٹیں گی۔انہوں نے کہا کہ جے للتا اپنا سرکاری کام کاج کر رہی ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ جے للتا نے اسپتا ل میں رہنے کے دوران اس ماہ کے بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان بھی کیا ۔قابل ذکرہے کہ جے للتا کو بخار اور بدن میں پانی کی کمی کی وجہ سے 22؍ستمبر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔برطانوی ڈاکٹر رچرڈ جان بیل نے جمعہ کو اپو لو اسپتا ل میں جے للتا کی صحت کی جانچ پڑتال کی۔وہ لندن برج اسپتا ل میں کنسلٹنٹ انٹنسوسٹ ہیں۔اس درمیان، جے للتا کی صحت کو لے کر شہر اور سماج کے مختلف حلقوں میں افواہوں کا بازار گرم ہو گیا ہے۔لوگ ان کی صحت کی قابل اعتماد اور تفصیلی معلومات کا مطالبہ کرنے لگے ہیں۔اپو لو اسپتا ل کے حکام کے مطابق، جے للتا کی حالت کا بلیٹن ہفتہ کو آ سکتا ہے۔جمعہ کو کوئی بلیٹن نہیں جاری کیا گیا تھا۔اس سے پہلے اپو لو اسپتا ل نے کہا تھا کہ جے للتا کا بخار اتر گیا ہے، لیکن انہیں کچھ دنوں تک اسپتا ل میں ہی رہنے کی ضرورت ہے۔حالانکہ اس درمیان جے للتا کے حوالے سے پارٹی کی طرف سے کئی اعلانات ہوتے رہے ۔اپوزیشن پارٹی ڈی ایم کے کے صدر اور سابق وزیر اعلی ایم کروناندھی نے جے للتا کے جلد صحت مند ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کو ان کی صحت سے متعلق افواہوں پر روک لگانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ جے للتا کی صدارت میں کاویری آبی معاملے پر ریاستی حکام کی میٹنگ ہوئی، ایسے میں ریاستی حکومت کو کم سے کم اسپتا ل کی ان کی ایک تصویر جاری کرنی چاہیے ۔


Share: