ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اے پی سی آر کی مدھیہ پردیش اور راجستھان میں مسلمانوں کے گھروں کی مسماری پر تحقیقی رپورٹ جاری

اے پی سی آر کی مدھیہ پردیش اور راجستھان میں مسلمانوں کے گھروں کی مسماری پر تحقیقی رپورٹ جاری

Sun, 01 Sep 2024 12:11:50    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) حقوق کے تحفظ کے سرگرم سماجی کارکنان نے ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR) کی شراکت داری میں راجستھان اور مدھیہ پردیش میں جاری ’’بلڈوزر انصاف’’ کی کارروائیوں پر دو تحقیقی رپورٹ جاری کیں۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی حکومت کی مسلمانوں کے مکانات مسمار کرنے اور من مانی گرفتاریاں جیسی غیرعدالتی سزاؤں کی مذمت کی۔ انہوں نے حکومت کے اقدامات کو مذہبی اقلیتی گروہ پر ریاستی کریک ڈاؤن کو خطرناک قرار دیا۔

بلڈوزر جسٹس پر ۲ رپورٹس بعنوان ’’ریاست سے منظور شدہ موبوکریسی: کس طرح ریاستی مشینری فرقہ وارانہ ایجنڈوں اور غیر عدالتی سزاؤں کو فروغ دیتی ہے‘‘ اور ’’اختلافات پر بلڈوزر: مسلم مظاہرین پر ناموزوں ریاستی کریک ڈاؤن‘‘ میں راجستھان اور مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومتوں کے ذریعے مسلمانوں پر تشدد اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک کے مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ان رپورٹس میں ادے پور (راجستھان) اور چھتر پور (مدھیہ پردیش) میں ہونے والے واقعات کی تفصیلات پیش کی گئی ہے، جہاں مسلم سماج کو حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا اور سزا کے طور پر ان کے گھروں کو بلڈوزر سے مسمار کرنے جیسے انتہائی درجہ کے اقدامات کئے گئے۔


Share: