ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اے اے آئی بی ممبئی ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کرے گا

اے اے آئی بی ممبئی ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کرے گا

Sun, 11 Dec 2016 21:28:12  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 11/دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) ممبئی میں آج ایک ہیلی کاپٹرکے حادثہ کا شکار ہو جانے کے معاملے کی تحقیقات طیارہ حادثہ جانچ بیورو(اے اے آئی بی) کرے گا جو طیارہ انکوائری کا اعلی ادارہ ہے، اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ایک سینئر افسر نے کہا کہ ہوا بازی ریگولیٹری ڈی جی سی اے نے پہلے ہی حادثے سے ثبوت جمع کرنا شروع کر دیا ہے، اس سے اے اے آئی بی کو اپنی تحقیقات میں مدد ملے گی۔اے اے آئی بی کے ایک سینئر افسر نے میڈیا سے کہا کہ ڈی جی سی اے کے افسران تحقیقات کے لیے ثبوت جمع کرنے کی خاطر جائے حادثہ پر پہلے سے ہی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ ہے،  اس لیے اے اے آئی بی اس کی جانچ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کل تحقیقاتی افسران کی ایک ٹیم ممبئی بھیجی جائے گی۔افسر نے کہا کہ اے اے آئی بی کے ایک ہفتے میں اپنی جانچ مکمل کر لینے کی امید ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر آج ممبئی کے مضافاتی علاقہ گورے گاؤں میں حادثہ کا شکار ہو گیا جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
 


Share: