ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اے ایم یو میں مشاعرہ جشن آزادی 14؍اگست کو

اے ایم یو میں مشاعرہ جشن آزادی 14؍اگست کو

Mon, 13 Aug 2018 03:04:58    S.O. News Service

علی گڑھ :12/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)میں یومِ آزادی تقریبات کا آغاز روایتی طور سے سنٹر آف ایڈوانسڈ اسٹڈی، شعبۂ اردو کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے مشاعرہ سے ہوتا ہے۔ حسب سابق اس سال بھی14؍اگست کو یہ مشاعرہ یونیورسٹی پالی ٹیکنک کے اسمبلی ہال میں شام 7:45بجے سے شروع ہوگا۔ مشاعرہ کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کریں گے، جب کہ پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد حنیف بیگ بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔ صدر شعبۂ اردو پروفیسر طارق چھتاری نے بتایا کہ مشاعرہ میں عالم خورشید (پٹنہ)، شیو کمار نظام (جودھ پور)، شعیب نظام (کانپور)، سلمیٰ شاہین (دہلی)، فرحت احساس (دہلی)، شہپر رسول (دہلی)، عذرا نقوی (نوئیڈا) ، پروفیسر غضنفر، ڈاکٹر نسیم عالم سمیت مقامی شعراء شرکت کریں گے اور اپنا کلام پیش کریں گے۔ 


Share: