ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اے ایم یو طلبہ یونین انتخابات منسوخ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اے ایم یو طلبہ یونین انتخابات منسوخ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Thu, 22 Sep 2016 20:32:02  SO Admin   S.O. News Service

علی گڑھ، 22؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو )کے طلبا نے آئندہ 26؍ستمبر کو ہونے والے طلبہ یونین انتخابات کو منسوخ کرنے کے وائس چانسلر ضمیر الدین شاہ کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔طالب علموں نے کل رات وائس چانسلر کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس کے بعد شاہ نے طلبہ یونین انتخابات منسوخ کیے جانے کے بعد پیدا ہوئے حالات کو حل کرنے کے لیے کچھ طالب علموں کو بات چیت کے لیے بلایا۔اے ایم یو کے سرکاری ذرائع کے مطابق شاہ نے طالب علموں سے بات چیت میں کہا کہ یونیورسٹی میں طلبہ یونین انتخابات کرانے کا امکان اس بات پر منحصر ہے کہ طالب علم اس بات کا کی یقین دہانی کرائیں کہ وہ اپنی انتخابی مہم لنگدوہ کمیٹی کی سفارشات کے دائرے میں رہ کر کریں گے۔غورطلب ہے کہ اے ایم یو کی ایگزیکٹیو کونسل نے کل ہوئے اپنی خصوصی اجلاس میں گزشتہ چند دنوں میں انتخابی مہم کے دوران ہوئے واقعات سے پیدا ہوئے غیر معمولی حالات کے پیش نظر طلبہ یونین انتخابات کا پروگرام منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔اے ایم یو انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم میں اس یونیورسٹی سے نکالے گئے طلبا کو، مجرموں اور بیرونی لوگوں کے شامل ہونے سے کیمپس کے حالات خراب ہوئے ہیں۔ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ امیدوار اور ان کے حامی ویمینس کالج کے ساتھ کلاس اور رہائشی احاطے میں زبردستی داخل ہوئے۔امیدواروں نے جو حرکتیں کی ہیں، وہ لنگدوہ کمیٹی کی سفارشات پر مبنی اے ایم یو طلبہ یونین دستور العمل 2012کی دفعات کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔


Share: