لندن،4جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دنیا کی نمبر ایک سیڈ ٹینس کھلاڑی اور موجودہ فاتح برطانیہ کے اینڈی مرے نے سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ومبلڈن کا آغاز فتح کے ساتھ کیا ہے۔چوٹ سے واپسی کرتے ہوئے مرے نے پیر کو میس سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں قازقستان کے الیگزینڈر ببلک کو مات دیتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔مرے نے ببلک کو براہ راست سیٹوں میں 6-1، 6-4، 6-2 سے شکست دی۔یہ میچ ایک گھنٹے 44منٹ تک چلا۔اس میچ میں بارش کی وجہ سے تھوڑی تاخیر ہوئی،مرے نے دو سیٹ جیت لئے تھے اور تیسرے سیٹ میں 2-0سے آگے چل رہے تھے تبھی بارش نے دخل دیا اور کچھ دیر میچ روکنا پڑا۔میچ جب دوبارہ شروع ہوا تو مرے کو جیتنے میں زیادہ پریشانی نہیں ہوئی۔