ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / این ڈی ٹی وی پر پابندی کا معاملہ؍ایڈیٹرس گلڈ کی سخت تنقید، پریس کی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا،فیصلہ کی منسوخی کامطالبہ

این ڈی ٹی وی پر پابندی کا معاملہ؍ایڈیٹرس گلڈ کی سخت تنقید، پریس کی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا،فیصلہ کی منسوخی کامطالبہ

Fri, 04 Nov 2016 19:12:48  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 4 ؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے ملک ایک اہم ہندی نیوز چینل این ڈی ٹی وی انڈیا کی نشریات پرایک دن کی پابندی عائد کرنے کے ایک بین وزارتی پینل کے فیصلہ کو سخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے اسے پریس کی آزادی کی براہ راست خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ایڈیٹرس کے گروپ نے مطالبہ کیا کہ اس حکم کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اطلاعات و نشریات کی وزارت کی طرف سے قائم کردہ ایک بین وزراتی کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی تھی کہ جنوری میں پٹھان کوٹ فضائیہ اسٹیشن پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی کوریج کرتے وقت ’این ڈی ٹی وی انڈیا‘نیوز چینل نے اہم اور اسٹریٹجک طور پر حساس معلومات کونشرکیا تھا ۔اطلاعات و نشریات کی وزارت نے کیبل ٹی وی نیٹ ورک ریگولیشن ایکٹ کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ٹی وی انڈیا کی ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ9 ؍نومبر 2016کے دن کے آغاز( 8 نومبر کی رات 12:01منٹ سے لے کر 9 ؍نومبر کی رات 12:01بجے)تک نشر یات یا دوبارہ نشریات پورے ہندوستان میں ہر پلیٹ فارم پر بند رکھے گا۔گلڈ نے ایک بیان میں کہاہے کہ ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا این ڈی ٹی وی انڈیاکی نشریات پر ایک دن کے لیے پابندی لگائے جانے کے مرکزی اطلاعات و نشریات کی وزارت کی بین وزارتی کمیٹی کی فیصلے کی سخت مذمت کرتا ہے اور اس فیصلہ کو فوری طور پر منسوخ کئے جانے کی مطالبہ کرتا ہے۔اس نے کہا کہ این ڈی ٹی وی نے حکومت کی وجہ بتاؤ نوٹس کے جواب میں کہا ہے کہ اس کی کوریج محتاط اندازکی تھی اور اس میں ایسی کوئی اطلاع نہیں تھی جو دوسرے میڈیا چینلوں نے کوریج نہیں کی ہو اور یہ پہلے سے ہی عوامی تھی۔بیان میں کہا گیاکہ چینل کی نشریات ایک دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ میڈیا اور ہندوستانی شہریوں کی آزادی کی براہ راست خلاف ورزی ہے اور حکومت کی طرف سے لاگو یہ سخت سنسر شپ ایمرجنسی کی یاد دلاتی ہے۔اس میں کہا گیاہے کہ بلیک آؤٹ لاگو کرنے کے اپنی نوعیت کے اس پہلے فیصلے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت نے خود کو میڈیا کے طریقہ کار میں مداخلت کرنے اور کوریج سے متفق نہ ہونے کی صورت میں من مانے طریقے سے تادیبی کارروائی کرنے کی طاقت دے دی ہے۔دہشت گرد انہ حملے کی کوریج کو لے کر کسی ٹی وی چینل کے خلاف دیا گیا یہ اب تک کا پہلا ایسا حکم ہے۔اس بارے میں قوانین گزشتہ سال مطلع کئے گئے تھے۔بیان میں کہا گیاہے کہ کسی بھی قسم کی غیر ذمہ دارانہ میڈیا کوریج کے لیے کارروائی کرنے کو لے کر قانون کی عدالت میں شہری اور حکومت دونوں کے پاس مختلف قانونی اقدامات ہیں۔اس میں کہا گیاہے کہ عدالتی مداخلت یا جائزے کے بغیر پابندی لگانا آزادی و انصاف کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا پابندی لگانے سے متعلق فیصلہ واپس لئے جانے کی اپیل کرتا ہے۔


Share: