ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / این سی آر میں فضائی آلودگی کی شدت: نوئیڈا کے بعض علاقوں میں اے کیو آئی 900 سے اوپر

این سی آر میں فضائی آلودگی کی شدت: نوئیڈا کے بعض علاقوں میں اے کیو آئی 900 سے اوپر

Tue, 03 Dec 2024 13:58:10  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 3/دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)دہلی-این سی آر میں زہریلی فضاء کا عذاب جاری ہے، جس کی وجہ سے لوگ دم گھونٹنے والی فضا میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ فی الحال انہیں کسی قسم کی راحت کی توقع نہیں ہے۔ منگل کی صبح بھی کئی علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) سنگین سطح پر پہنچا۔ سی این کے مطابق، نوئیڈا کے علاقے 125 میں صبح تقریباً 7 بجے اے کیو آئی 954 تک پہنچ گیا، جب کہ نوئیڈا کے علاقے 116 کا اے کیو آئی 961 ریکارڈ کیا گیا۔

نوئیڈا کی بہ نسبت دہلی کے علاقوں میں حالات کچھ بہتر نظر آئے۔ یہاں آنند وہار کا اے کیو آئی 315، روہنی کا 284، پنجابی باغ کا 279، سونیا وِہار کا 249، وزیر پور کا 268، شری نواس کا 222 اور آر کے پورم کا 214 ریکارڈ کیا گیا۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کےمطابق 3 سے 5 دسمبر تک اے کیو آئی خراب حالت میں رہے گا۔ اس کے بعد اگلے 6 دنوں تک یہ خراب سے انتہائی خراب سطح پر پہنچ سکتا ہے۔ پیر کو ہوائیں شمال مغربی سمت سے آئیں جن کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم رہی۔ منگل کو یہ رفتار 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کے قریب پہنچ سکتی ہے۔ 4 دسمبر کو ہواؤں کی رفتار صبح کے وقت 8 کلومیٹر فی گھنٹہ اور دوپہر کےو قت 12 سے 16 کلومیٹر فی گھنتہ اور 5 دسمبر کو 10 سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہے گی۔ آلودگی کنٹرول بورڈ کے افسروں کا کہنا ہے کہ ہوا کی رفتار بڑھنے سے آلودگی کے ذرات اُڑ جاتے ہیں جس سے آلودگی میں کمی آتی ہے۔

موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق شمالی میدانی علاقوں میں ہوا کی رفتار بڑھنے کی وجہ سے دہلی اور این سی آر میں آلودگی کی سطح میں سدھار ہونے کی امید ہے۔ حالانکہ درجہ حرارت میں معمولی اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔


Share: