ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / این ایس یو آئی کا 5 دسمبر کو ’پارلیمنٹ مارچ‘ کا اعلان، ’ہم بدلیں گے‘ مہم قومی سطح پر شروع کرنے کی تیاری

این ایس یو آئی کا 5 دسمبر کو ’پارلیمنٹ مارچ‘ کا اعلان، ’ہم بدلیں گے‘ مہم قومی سطح پر شروع کرنے کی تیاری

Tue, 19 Nov 2024 10:40:56  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 19/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کے قومی صدر ورون چودھری نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران طلباء اور نوجوانوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 5 دسمبر 2024 کو ’پارلیمنٹ مارچ‘ کا انعقاد کیا جائے گا، جس کا مقصد بے روزگاری، سرکاری بھرتیوں میں تاخیر اور اعلیٰ تعلیم کے بحران جیسے اہم مسائل پر حکومت کی توجہ مبذول کرانا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے قومی سطح پر ’ہم بدلیں گے‘ مہم کی شروعات کا بھی اعلان کیا، جس کا مقصد طلباء کے حقوق کے لیے مضبوط آواز اٹھانا اور انصاف کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔

دی گئی جانکاری کے مطابق پارلیمنٹ مارچ کے دوران این ایس یو آئی بڑھتی ہوئی بے روز گاری، پیپر لیک، بھرتی میں بدعنوانی اور تعلیمی بجٹ میں تخفیف جیسے مسائل پر حکومت سے جوابدہی کا مطالبہ کرے گا۔ اس مارچ کے ذریعہ طلباء اور نوجوانوں سے جڑے اہم مطالبات یہ ہیں:

1- بھرتی امتحانات کا وقت مقررہ پر انعقاد اور شفافیت کو یقینی بنانا۔
2- پیپر لیک اور بھرتی امتحانات میں بدعنوانی پر روک لگانا۔
3- اسکالر شپ اور اعلیٰ تعلیم کے لیے بجٹ کی مانگ، خاص طور پر پسماندہ طبقات کے لیے۔
4- فوج میں اگنی پتھ اسکیم کو ختم کر کے پرانے مستقل بھرتی کے عمل کو دوبارہ شروع کیا جائے۔

این ایس یو آئی نے ’ہم بدلیں گے‘ مہم کی شروعات کرنے سے متعلق اہم جانکاری بھی دی۔ اس مہم س کا مقصد ہوگا طلباء کو بااختیار بنانا اور قائدانہ صلاحیت کو فروغ دینا۔ اس مہم کے تحت مندرجہ ذیل مطالبات کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی جائے گی:

1- 250 سے زیادہ یونیورسٹیوں میں کیمپس امبیسڈر کی پہچان۔
2- زمینی سطح پر تنظیم کو مضبوط کرنا اور حاشیہ پر موجود آوازوں کو بااختیار بنانا۔
3- نوجوانوں کو اپنے کیمپس کے ایشوز پر بولنے اور قومی سطح پر قیادت کرنے کے لیے تربیت دینا۔

این ایس یو آئی کا کہنا ہے کہ اسکالر شپ میں تخفیف اور تعلیمی بجٹ میں شدید کمی نے مرکزی حکومت کی پالیسی کی ناکامیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ حکومت نے اسکالرشپ کو ختم کرنے سے جو متعلق جو اقدام کیے ہیں وہ افسوسناک ہے۔ مثلاً:

1-مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ جیسے اسکالرشپ کو بند کرنا اور اقلیتوں کے لیے پری-میٹرک اسکالر شپ میں شدید تخفیف۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکومت ان کے تعلیمی مواقع کو کیسے ایک ایک کر کے ختم کر رہی ہے۔
2- ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے لیے اسکالرشپ بجٹ میں تقریباً 50 فیصد کی تخفیف۔
3- تعلیم اور بھرتیوں میں ریزرویشن کی پالیسی پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے او بی سی، ایس سی، ایس ٹی کا مواقع سے محروم ہو جانا۔

پریس کانفرنس میں این ایس یو آئی صدر نے تمام طلباء اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ 5 دسمبر کو ’پارلیمنٹ مارچ‘ اور ’ہم بدلیں گے‘ مہم میں شامل ہوں اور اپنے مستقبل کی حفاظت سے متعلق حکومت سے جواب طلب کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم مل کر بے روزگاری اور تعلیمی بجٹ میں تخفیف جیسے ایشوز کے خلاف جنگ لڑیں گے۔‘‘


Share: