ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایمرجنسی کے دوران جیل میں بند ہونے والوں کو مجاہد آزادی کا درجہ دینے کا مطالبہ 

ایمرجنسی کے دوران جیل میں بند ہونے والوں کو مجاہد آزادی کا درجہ دینے کا مطالبہ 

Fri, 22 Dec 2017 23:20:28    S.O. News Service

ناگپور،21؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) مہاراشٹر کے وزیر اعلی دویندرفڑنویس نے کہا کہ حکومت 1975 میں اندرا گاندھی حکومت کی طرف سے لگائے گئے ایمرجنسی کے دوران جیل میں رہنے والے لوگوں کو مجاہد آزادی کا درجہ دیئے جانے پر غور کر رہی ہے۔ ریاستی اسمبلی میں بی جے پی لیڈر ایکناتھ کھڑسے کی جانب سے اٹھائے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے فڑنویس نے کہا کہ نئے سال میں کابینہ کی پہلی میٹنگ کے دوران اس تجویز کے بارے میں ایک مناسب’ ’ فیصلہ ‘‘کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے اس کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے مہاراشٹر کے ہر ضلع سے تجاویز طلب کی ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ملک میں ایسے کل چھ سات ریاستیں ہیں، جہاں اس قسم کا فیصلہ کیا گیا ہے، میں نے بھی اس تعلق سے اطلاعات مانگی ہیں ۔ اس سے قبل کھڑسے نے کہا تھا کہ ایسے بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے ایمرجنسی کے دوران جمہوریت کی حفاظت کے لیے بالکل اسی طریقے سے لڑائیاں لڑیں، جس طرح انہوں نے ملک کی آزادی کے لیے انگریز سے جنگ کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی جمہوریت کے محافظ ہیں ۔ اس لیے انہیں مناسب طریقے سے اس کا صلہ ملنا چاہیے ۔


Share: