ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ای پی سی اے نے لگائی دہلی حکومت کو زور دار پھٹکار،کہا،ہم نے آپ کوطاق وجفت نافذ کرنے کو نہیں کہا

ای پی سی اے نے لگائی دہلی حکومت کو زور دار پھٹکار،کہا،ہم نے آپ کوطاق وجفت نافذ کرنے کو نہیں کہا

Sun, 19 Nov 2017 10:12:34    S.O. News Service

نئی دہلی ،18؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی این سی آر میں آلودگی پر نظر اور اس کی روک تھام کے لئے سپریم کورٹ کی ماحولیاتی آلودگی کنٹرول اتھارٹی یعنی (ای پی سی اے نے دہلی حکومت کو زور دار پھٹکار لگائی ہے۔ای پی سی اے نے کہا ہے کہ ان حالات میں ہم نے آپ کو دہلی میں طاق وجفت نافذ کرنے کے لئے کہا ہی نہیں تھا۔ای پی سی اے کے چیئرمین بھورے لال کے مطابق مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ نے بتایا تھا کہ 11-12 نومبر تک حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔لیکن اس سے پہلے ای پی سی اے حالات کا جائزہ لے کر حکومت کو اطلاع دیتی، حکومت نے پہلے ہی 13نومبر سے طاق وجفت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ ہمارے مطابق طاق وجفت نافذ کرنے کے لئے حکومت کو ہدایت دینے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔آپ کو بتا دیں دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے ای پی سی اے سربراہ بھوری لال کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ دہلی کے علاوہ این سی آر میں بھی طاق وجفت نافذ کرنے کے لئے حکم دئیے جائیں۔این سی آر کے شہروں کی آلودگی پر ای پی سی اے کو خاموش نہیں رہنا چاہئے۔صرف دہلی حکومت کی کوششوں سے آلودگی کم نہیں ہوگی۔اسی خط کے جواب میں ای پی سی اے نے کہا ہے کہ یہ وقت ایک دوسرے پر انگلی اٹھانے کا نہیں ہے۔بلکہ سچ یہ ہے کہ بعض معاملوں میں این سی آرکے شہروں میں ان کے حصے سے زیادہ آلودگی روکنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔


Share: