ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اگلے انتخابات کے لیے کانگریس کی تیاری، پارٹی سائنسی تجزیہ کی بنیاد پر دے گی ٹکٹ

اگلے انتخابات کے لیے کانگریس کی تیاری، پارٹی سائنسی تجزیہ کی بنیاد پر دے گی ٹکٹ

Tue, 26 Dec 2017 11:02:33    S.O. News Service

نئی دہلی، 25 دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس اب نئے سیاسی فارمولے کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی۔ اگلے سال کئی ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے لئے کانگریس نے کمر کس لی ہے۔ گجرات اسمبلی انتخابات سے سبق لیتے ہوئے کانگریس آگے بڑھے گی۔ مستقبل کے اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں بہتر اور فاتح امیدوار اتارنے کے لئے پارٹی سائنسی تجزیہ کی بنیاد پر امیدواروں کو منتخب کرے گی۔کانگریس لیڈر نے بتایا کہ بہترین امیدوار کو منتخب کرنے کے لئے ہر اسمبلی کے ووٹر اسٹاک کا سائنسی تجزیہ کیاجائے گا اور اسی کی بنیاد پر پارٹی آگے کی حکمت عملی بنا کر اپنے امیدوار کو انتخابی میدان میں اتارے گی۔ اس کے علاوہ گزشتہ انتخابات کے برعکس، پارٹی آخری وقت تک ٹکٹ کے لئے انتظار نہیں کرے گی، بلکہ اپوزیشن پارٹیوں پر دباؤ بنانے کے لئے پہلے سے ہی امیدواروں کا اعلان کرنے کے لئے مہم شروع کرے گی۔کانگریس بہتر امیدوار کے انتخاب کے لئے حقائق اور اعداد وشمار کی بنیاد پر انتخابی حلقہ کے ووٹر اسٹاک اور ووٹنگ پیٹرن کو لے کر سائنسی طور پر تجزیہ کرے گی۔ مقامی ردعمل اور علاقے میں موجودگی کے علاوہ، آبادیاتی اور ووٹنگ پیٹرنس کے تجزیہ کو پارٹی ملحوظ رکھے گی ۔ بی جے پی کی حکمت عملی کے جواب میں کانگریس امیدوار انتخاب کے عمل کے لئے اس فارمولے کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔اس سائنسی تجزیہ کے لئے پیشہ ور ہرین سے مدد لی جائے گی تو قریب 80 لاکھ روپے فی اسمبلی کا خرچ ہو سکتا ہے۔ ایسے میں پارٹی اس تجزیہ کے لئے اپنے ہی لوگوں کو اتارنے کے اختیارات پر بھی غور کر رہی ہے۔کانگریس کے قومی ترجمان نے کہا کہ ہم مسلسل امیدوار کے انتخاب کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں اور اسے مناسب طریقے سے جاری بھی رکھیں گے۔ بنیادی طور پر امیدواروں کے انتخاب کو یقینی بنانے کے لئے بنیادی توجہ دی جائے گی تاکہ انہیں عوامی رابطہ میں کافی وقت مل سکے ۔ سائنسی طریقہ کار بھی تمام حلقہ میں ذہنی طورپر زمینی حقیقت کا ادرارک کرے گی ۔ راجستھان کانگریس کے ریاستی صدر سچن پائلٹ نے کہا کہ جو بھی تحقیق بی جے پی اپنا رہی ہے، ہم ان سے دو قدم آگے کا اٹھائیں گے۔ اگلے سال کے آخر میں ہماری ریاست میں اسمبلی انتخابات ہیں۔ زمینی امیدوار کے ساتھ ہم انتخابات میں اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل امیدواروں پر تحقیق کر رہے ہیں، جنہوں نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں لڑے تھے اور حلقہ میں ان کی حالت بہتر ہے۔ اس کے علاوہ کئی ایسے امیدوار بھی ہیں جو گذشتہ الیکشن ہار چکے ہیں، لیکن اپنے انتخابی حلقہ میں مسلسل فعال ہیں ، ایسے میں عوامی احساس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔مدھیہ پردیش کے کانگریس ریاستی صدر ارون یادو نے بتایا کہ ہماری توجہ ریاست کی 35 پسماندہ اور 43 پچھڑے طبقات والی سیٹوں پر ہے، ان میں سے کانگریس کے پاس موجودہ وقت میں 3 ایس سی نشستیں اور 12 ایس ٹی سیٹیں ہی ہیں۔ ایسے میں ہم نے اپنا فوکس ریاست کی مذکورہ سیٹوں پر کام کرنے کے لئے لگا رکھا ہے۔


Share: